ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، پیرکوہ پلانٹ کو سپلائی معطل
ڈیرہ بگٹی (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ بگٹی میں پیرکوہ پلانٹ جانے والی 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پائپ لائن تباہ ہونے سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔