ایبولا کیخلاف عالمی مشن کو مالی تک وسعت دیدی گئی:بان کی مون
نیویارک(ثناء نیوز)اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایبولا ایمرجنسی مشن کو مالی تک وسعت دیدی گئی ہے۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایبولا کا وائرس آٹھ ممالک تک پھیل چکا ہے جبکہ اس وائرس کے شکار افراد کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ خیال رہے گزشتہ برس مغربی افریقہ میں پھوٹنے والی بیماری کے نتیجے میں اب تک ہلاک ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد ساڑھے پانچ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔