سعودی عرب میں نماز استسقاء کی ادائیگی کے بعد موسلادھار بارش،ٹریفک کا نظام درہم برہم
جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں نماز استسقاء کی ادائیگی کے بعدگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، جدہ سے بیرون ملک اور اندرون ملک پروازوں کی آمد ورفت میں غیر معمولی تاخیر ہوئی،ادھر سعودی حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خطرے کے پیش نظر ساحلی اور نشیبی علاقوں میں نہ جائیں ۔