سرگودھا ہسپتال میں معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے: اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ وہاڑی ہسپتال میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہو جاتی تو آج سرگوھا ہسپتال میں معصوم قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے جی ٹی روڈ پر گوجرانوالہ میں عمران خان کی ہورڈنگز پر سیاہی پھینکنے، پھاڑنے اور آگ لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔