پاکستان 2020ء تک 200 ایٹم بم ذخیرہ کرلے گا: امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امریکی تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس 2020 تک 200 ایٹم بم کا ذخیرہ ہوگا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے پاس 2020ء تک 200 ایٹمی ہتھیار بنانے کے لئے ایٹمی مواد موجود ہوگا۔ ادھر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں جارج مین یونیورسٹی کے ایک ماہر کریگری کریلنز کی تحقیقی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ جارج میسن یونیورسٹی کے مطابق جنوبی ایشیا میں علاقائی تنازعات کی موجودگی کی وجہ سے سٹرٹیجک استحکام کسی وقت بگڑ سکتا ہے جارج میسن یونیورسٹی کے مطابق پاکستان ایٹمی ہتھیار لے جانے کیلئے گیارہ 11ڈیلیوری سسٹم تیار کرچکا ہے۔ ان ڈیلیوری سسٹم کے اندر بیلسٹک میزائل‘ کروز میزائل اور طیارے بھی شامل ہیں۔