اعمال صالحہ خلوص قلب
ایمان اس کیفیت کا نام ہے جو انسان کو عمل پر آمادہ کرے یعنی مومن وہ ہے جس سے اعمال صالحہ خلوص قلب کے ساتھ سرزد ہوں، نہ اس لئے کہ وہ دوزخ یا جنت کا آرزومند ہے بلکہ اس لئے کہ اس کی ذہنیت ہی ایسی ہو گئی ہے کہ اگر وہ اعمال حسنہ ادا نہ کرے تو اسے راحت قلبی نصیب نہیں ہو سکتی بالفاظ دیگر نکوکاری اس کی طبیعت ثانیہ بن جائے۔ (یوسف سلیم چشتی سے ملاقات میں علامہ اقبالؒ کا اظہار خیال)