• news

پرویز خٹک مہربان: جے یو آئی ف کے ایم پی اے نے ایک گاڑی مانگی‘ 2 دیدیں

اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور جے یو آئی ف کے امیر فضل الرحمن ایک دوسرے کی عیب چینی کرتے رہتے ہیں تاہم بظاہر خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کچھ مہربان لگتے ہیں۔ تازہ ترین پیشرفت یہ ہے کہ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ نے دو سرکاری گاڑیاں جے یو آئی ف کے ایم پی اے محمود بھٹانی کو دینے کیلئے سرکاری دفاتر سے لے لی ہیں۔ تازہ ترین ماڈل کی گاڑیاں سرکاری طور پر ای ڈی او فنانس اور ایکسین پبلک ہیلتھ کیلئے خریدی تھیں مگر انہیں یہ گاڑیاں واپس کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ان کے انکار کے بعد وزیراعلیٰ کو تحریری ڈائریکٹو دینا پڑی۔ ان دونوں کو تبادلہ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق جے یو آئی ف کے ایم پی اے نے ایک گاڑی مانگی تھی مگر انہیں دو دیدی گئی ہیں۔ کرولا کار ماڈل 2012ء جس کی رجسٹریشن نمبر A1122 اور VIGO کار ماڈل A1719 محمود بھٹانی کو دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن