• news

لاہور ائر پورٹ کے گرد لیزر بیم لائٹ کے استعمال پر پابندی میں توسیع، سرگودھا میں ٹرانسپورٹ کے کرایہ نامے آویزاں کرنے کا حکم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور کے رن وے سنٹر لائن سے 18.2 کلو میٹر کے اردگرد لیزر بیم لائٹ کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 30 دنوںکی توسیع کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو کر 20 دسمبر 2014 تک موثر رہے گا۔ دریں اثناءمحکمہ داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں بے اے / بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 2014 کے امتحانی مراکز کی حدود میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ ادھر ضلع راجن پور کے بعض علاقے میں درختوں اور خودرو جھاڑیوں کے کاٹنے پر عائد پابندی میں مزید 60 دنوں کے لئے توسیع کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ سرگودھا کی ریونیو حدود میں کوئی بھی ٹرانسپورٹر پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے زائد کرائے وصول نہیں کرے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ ویگن/ بس سٹینڈز پر نمایاں جگہ کرایہ نامہ آویزاں کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن