• news

اخبار فروشوں کی خدمت عبادت سمجھ کر انجام دی: ٹکا خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اخبار فروشوں کے قائد تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے واضح کیا کہ انہوں نے اخبار فروشوں کی خدمت کو صرف اپنا فرض منصبی ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی قبر و آخرت کا توشہ سمجھ کر انجام دیا، ملک بھر میں یکساں کمیشن اخبار فروشوں کے اتحاد کی بدولت اب مسئلہ نہیں رہے، ٹکا خان نے کہا کہ اخبار فروشوں کیلئے ویلفیئر فنڈ کے حوالہ سے 14برس سے زیرالتواءکام کی تکمیل کی عملی جدوجہد کا آغاز ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ویلفیئر فنڈ کے قیام کے بعد ضلع و تحصیل سطح پر اخبار فروش ایسے معیاری و مثالی تعلیمی ادارے قائم کریں گے، جہاں تعلیم کا معیار قابل تقلید ہو گا، ان اداروں میں اخبار فروشوں کے زیرکفالت بچے مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے، ویلفیئر فا¶نڈیشن کے قیام کے ثمرات اخبار فروشوں کی مقامی تنظیموں کو جلد ملنا شروع ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ حلال کمائی کرنے والے اخبار فروش طبقہ نے گزرے کل کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا ایک تابناک مستقبل ان کا منتظر ہے۔ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی مرکزی کابینہ نے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان پر غیر متزلزل اظہار و اعتماد کرتے ہوئے موجودہ عہدیداران کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کے ساتھ ماہ اپریل میں مجلس عاملہ کا جنرل اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اخبار مارکیٹ اسلام آباد کے کانفرنس روم میں ٹکا خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے فیڈریشن کے نائب صدر حاجی یوسف بلوچ (بلوچستان)، حاجی یوسف شاہ کے پی کے، شبیر حسین شاہ گیلانی، آزاد کشمیر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیخ عمر دین ملتان، جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ خان نیازی، فنانس سیکرٹری نذیر احمد ستی راولپنڈی، سیکرٹری اطلاعات نذیر باغی سیالکوٹ، چوہدری محمد شریف صدر اسلام آباد، شفیق احمد ستی صدر راولپنڈی، سید عامر افضال شاہ صدر حیدر آباد، محمد انور خان صدر پشاور، منیر احمد ملہوترا صدر گوجر خان، تنویر احمد کمبوہ صدر گوجرانوالہ کے علاوہ جنرل سیکرٹری عقیل احمد عباسی راولپنڈی، فیاض رانجھا میر پور، حافظ محمد صدیق گجرات، اقبال حسین جاوید گوجرانوالہ، سید نور احمد شاہ کوئٹہ، خیوہ خان پشاور، سید جعفر شاہ کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے فیڈریشن کے ارکان مجلس عاملہ محمد نسیم، منور اقبال رانجھا، عبدالرحمن، محمد رفیق، فضل کریم کھوکھر، اقبال حسین کے علاوہ اخبار فروشوں کی ضلعی و تحصیلی تنطیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت و خطاب کیا۔
ٹکا خان

ای پیپر-دی نیشن