پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کی ضرورت ہے: صدر ممنون
اسلام آباد (آئی این پی ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ امراض جگر کے سلسلے میں ڈاکٹروں اور ماہرین کی خدمات قابل تعریف ہیں، عوام میں امراض جگرکے بارے میں ایک حد تک آگاہی موجود ہے۔ پسماندہ علاقوں میں امراض جگر کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، ہمیں ان علاقوں میں آگاہی کی مہمات چلانی چاہئیں۔ وہ یہاں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ پر انٹرنیشنل سمپوزیم سے خطاب کررہے تھے۔ صدر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کی ضرورت ہے جس کےلئے کمیونٹی کی بنیاد پر کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور دیہی علاقوں میں لوگوں کی آگاہی کےلئے ذرائع ابلاغ کے علاوہ دینی مراکز کو بھی اپنی جدوجہد کرنا ہوگی۔ امراضِ جگر کے پھیلاﺅ کا ایک اہم سبب آلودگی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش ہیں جس کےلئے حکومت اور عوام کو ملکر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں اور بیمار لوگوں کی امداد کےلئے لوگوں میں اپنی زندگی میں بھی جگر سمیت دیگر اعضا کے عطیہ کرنے کا رحجان پیدا کرنے کےلئے شعور بیدار کرنا ہوگا، اعضا کو عطیہ کرنے کا قانون پاکستان میں موجود ہے، اگر ضرورت ہو تو اسے مزید موثر بھی بنایا جاسکتا ہے۔
صدر ممنون