کوئٹہ، قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 3 ہوگیا
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 3 ہوگیا، صوبے کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ صوبے کے اکثر علاقے ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 3 ، قلات اورزیارت میں منفی 2 ، بارکھان میں 6.5، دالبندین میں 4، گوادر میں 19، جیونی میں 18، لسبیلہ میں 8.5، نوکنڈی میں 5.3، پنجگور میں 6.5، سبی میں 12، تربت میں 14 اور ڑوب میں 5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے ، جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں موسم سردخشک رہے گا۔
کوئٹہ/سردی