• news

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: آصف ٹوبہ اور حمزہ اکبر کی کامیابی، سجاد کو اوک اوور مل گیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) بھارت میں جاری عالمی سنوکر چیمپئن شپ میںقومی کیوئسٹس نے ایونٹ کے تیسرے روز کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ آر میںس محمد آصف ٹوبہ اور گروپ سی میں حمزہ اکبر نے سٹریٹ فریمز میں کامیابی حاصل کی۔گروپ پی میں فلپینی کیوئسٹ فلپ ٹورو نہ پہنچ سکے اور محمد سجاد کو واک اوور مل گیا۔ آصف ٹوبہ نے بھارت کے بالاجی ریڈی کو چار صفر سے شکست دی ۔میچ میں محمد آصف ٹوبہ کی کامیابی کا اسکور پچپن چوون، ایک سو چار چودہ، پینسٹھ اکتالیس اور ساٹھ چوبیس رہا۔ واضح رہے کہ محمد سجاد اور محمد آصف ٹوبہ ابھی تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں اور ان کے ناک آوٹ مرحلے میں رسائی کے امکانات بھی روشن ہیں۔ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شامل تیسرے کیوئسٹ حمزہ اکبر جن کا اغاز اچھا نہیں ہوا تھا اور وہ پہلا میچ ہار گئے تھے لیکن اس شکست کے بعد وہ بھی سنبھل گئے اور لگتار دوسرے کے بعد تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے بھی میزبان ملک کے کیوئسٹ کے خلاف ہاتھ صاف کئے اور بغیر کوئی فریم ڈراپ کئے ہیں کامیابی حاصل کر لی۔ حمزہ نے وورون مدن کو چار اسٹریٹ فریمز کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ میچ میں حمزہ اکبر کی کامیابی کا اسکور اسی پچیس، اڑسٹھ ستائیس، ساٹھ پینتالیس اور چھپن سترہ رہا۔

ای پیپر-دی نیشن