• news

توہین رسالت کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والی آسیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی+اے ایف پی) توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح نے اپنی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمے میں بغیر ثبوت اور شواہد کے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔ آسیہ مسیح کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پہلے ہی اپیل مسترد کر چکا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق آسیہ کے وکیل نے کہا کہ ہمیں امید ہے اپیل کی جلد سماعت ہو گی اور ایک برس میں فیصلہ بھی آ جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن