• news

پرویز رشید معافی مانگیں ورنہ ہرجانہ کیلئے قانونی نوٹس بھیجوں گا: جہانگیر ترین

 ملتان/ اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کمپنی جہاز استعمال کرنے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ پرویز رشید مجھ سے معافی مانگیں ورنہ ہرجانہ اداکرنا ہوگا، قانونی نوٹس رواں ہفتے میں وکیل کے مشورے کے بعد بھیجوں گا ٗ تحریک انصاف بالکل شفاف سسٹم رکھتی ہے پرویزرشید اپنے رہنمائوں کے اخراجات قوم کو بتائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی نوٹس اسی ہفتے میں وکیل کے مشورے کے بعد بھیجوں گا۔ دراصل حکمران عمران خان کی مقبولیت اور 30 نومبر سے خوفزدہ ہوکر بوکھلاگئے ہیں۔ اچھی سیاست کریں ایشوز پر بات کریں، پی ٹی آئی ہر چیز میں شفاف طریقے سے پیش آتی ہے، عمران خان کی آواز پر قوم جاگ گئی ہے، جوقرضے لئے وہ وقت پر واپس کئے ہیں۔ جہاز کے استعمال سے متعلق آڈیٹرز رپورٹ منگوائی ہے، پرویز رشید بتائیں کہ وہ کتنا خرچہ کرتے ہیں؟ عمران خان کی آواز پر قوم جاگ گئی ہے جس سے حکمران بدحواس ہوکرالزام تراشی پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف ہر معاملے میں شفاف طریقے سے پیش آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر الزام کا جواب دینے کو تیار ہوں۔ پرویز رشید اپنے رہنمائوں کے اخراجات قوم کو بتائیں۔ حکومت میں آنے سے پہلے پرویز رشید کس کے جہاز میں گھومتے تھے جو قرض لئے وہ وقت پر ادا کئے۔ جہاز کے استعمال سے متعلق آڈیٹرز رپورٹ منگوائی ہے اس ہفتے پرویز رشید کو قانونی نوٹس بھجوں گا۔ حکمران 30 نومبر سے خوفزدہ ہیں۔ عمران خان کی آواز پر قوم جاگ گئی ہے۔ اچھی سیاست کریں ایشوز پر بات کریں عمران خان کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن