• news

جلد کرکٹ میں کم بیک کرکے فٹنس دکھاؤں گا،محمد عامر

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ بہت جلد کرکٹ میں کم بیک کرکے وہ اپنی فٹنس دکھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پی سی بی کا رویہ بڑا مثبت رہا،کچھ لوگ ناراض ہیں اور بلاوجہ تنقید کررہے ہیں کہ پی سی بی ان کا ساتھ کیوں دے رہا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی خوش آئند ہے،تمام کھلاڑیوں میں جیت کا نیا جذبہ پیدا ہوچکا ہے جس کا فائدہ آئندہ ورلڈ کپ میں ضرور ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن