تعلیم مہنگی کرنے کی سازش
مکرمی! وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے نوٹس میں نسبتاً بڑی اہمیت کا حامل مسئلہ لانا چاہتا ہوں۔ میاں شہباز شریف تعلیم کے فروغ شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ کیلئے صورتحال اور بھی گھمبیر ہے جو عوام الناس کو لوٹنے اور انہیں تعلیم سے دور کرنے والی ہے ان ستم رسیدہ لوگوں کیلئے بورڈ کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے :۔ رجسٹریش فیس … 1000 ، نہم + دہم کپموزٹ داخلہ فیس … 1400، سند فیس… 550، پراسیسنگ فیس … 295، کل واجبات … 3245 روپے ان اخراجات کے بعد لگتا ہے تعلیمی بورڈز تعلیم کی راہیں مسدود کرنا چاہتے ہیں۔ حکمران اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔(سلطان احمد مونگ ۔ ضلع منڈی بہائوالدین)