• news

دھرنا سیاست

  …   …   … (چودھری عبدالخالق)  …   …   … 
سبھی حرکتیں ان کی ہیں باغیانہ
ہنسے کیوں نہ ہم پر یہ سارا زمانہ
گھیرائو، جلائو یہ دھرنا سیاست
کرو خود کو قابو نہیں یہ شرافت
ہے بہتر کہ چھوڑو ہمیں ورغلانہ
اگر دھرنوں سے ملتی ہے حکمرانی
سراسر غلط ہے یہ ہو گی نادانی
یہ سوچ تو رکھتا ہے پگلا دیوانہ
ملک کو جلانے کی باتیں کرو نہ
شر کو پھیلانے کی باتیں کرو نہ
چلو چال ایسی جو ہو درمیانہ
جڑیں اس وطن کی کاٹو نہ یارو
نہ اپنے پائوں پہ کلہاڑا مارو
گزارش ہے تم سے یہی مودبانہ

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن