• news

توانائی بحران، شدت پسندی اور بدعنوانی نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا: صدر ممنون

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی سے عام آدمی کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ ائر یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس آن انرجی سسٹم اینڈ پالیسیز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی نے نیشنل سکیورٹی کے لئے بھی مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔ پاکستان میں توانائی پیدا کرنے کے بہت سے قدرتی ذرائع موجود ہیں، ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ توانائی کا بحران ، شدت پسندی اور بدعنوانی نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے تعلیمی ادارے تحقیقی عمل شروع کریں۔ پوری قوم کرپشن کے خلاف جہاد کرے۔ بدعنوان عناصر کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔ ترقی کا راستہ یہ ہے کہ مغرب کی تقلید نہ کی جائے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کی جائے۔ ہر شخص اپنے شعبے میں کام کرے اور دوسروں کے کام میں مداخلت نہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن