• news

بجلی بلوں پر ایکولائزیشن سرچارج کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کی طرف سے بجلی کے بلوں پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔ حکومت پاکستان، واپڈا اور لیسکو کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو بجلی کے بلوں میں مذکورہ سرچارج لگانے کا اختیار نہیں ہے سیکشن31(5) نیپرا ایکٹ1997 کی خلاف ورزی ہے اور آئین کے آرٹیکل3کے تحت استحصال ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن