نیلم جہلم سر چارج ، عدالت کا وفاق ، وزارت پانی و بجلی اور نیپرا سے جواب طلب
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سر چارج کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاق ، وزارت پانی و بجلی نیپرا اور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لئے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سمیت کوئی شہری نیلم جہلم سے بجلی استعمال نہیں کر رہا، نیلم جہلم پروجیکٹ پر سرچارج وصولی زبردستی عوام پر مسلط کی گئی۔ بجلی بلز میں نیلم جہلم سر چارج کی وصولی غیر قانونی ہے کالعدم قرار دیا جائے۔