چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت اپوزیشن رابطے تیز، خورشید شاہ وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 5 دسمبر کی آخری مہلت پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وطن واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں مزید ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اگرکسی سابق جج کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت سپریم کورٹ سے آئین میں ترمیم کیلئے مہلت مانگ سکتی ہے۔