• news

اسلام آباد میں نا جائز اسلحہ لے کر گھومنے والا ایم پی اے گرفتار

اسلام آبا د(ثناء نیوز)اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکارنے ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والے ایم پی اے کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا ایس ایس پی ٹریفک کا اسلام آباد ٹریفک پولیس اس اہلکار کی فرض شناسی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیت دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہلکار ارشد محمود جو پیر کی رات سوہان سگنل ایکسپریس ہائی وے پر اپنی ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اچانک کھنہ پل کی طرف ایک تیز رفتار کار آئی مذکورہ گاڑی نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ سوہان کا ریڈ سگنل کراس کیا،ٹریفک پولیس اہلکار ارشدمحمود نے تیز رفتار گاڑی کو فیض آباد ناکے کے قریب روکا،شاہ فیصل نامی شخص گاڑی چلا رہا تھا اور اپنے آپ کو MPA ہنگوبتا رہا تھا ،اہلکا رنے وائرلیس سے ٹریفک کنٹرول کو کال کی جس پر سالار احمد زمان نے گاڑی کو ریڈ سگنل کراس کرنے پر ٹکٹ جاری کیا ،گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار نے اس گاڑی کی چیک پڑتال کی جس پر مذکورہ گاڑی سے 30 بور پستول ،4 میگزین اور32 زندہ گولیاں برآمد کیںمتعلقہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن