سعودی عرب: تیز رفتار کار اُلٹنے سے 5پاکستانی جاں بحق، 2شدید زخمی
ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں 5 پاکستانی شہری جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ اخبار عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ سے 310 کلومیٹر دور القولہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ سعودی ریڈ کریسنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں دو زخمیوں کو نازک حالت کے پیش نظر کنگ فہد ہسپتال مدینہ منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسی طرح ریاض کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک اور پاکستانی خاتون جاں بحق ہوگئی۔