• news

شام: داعش نے 2 ہم جنس پرست نوجوانوں کو سنگسار کردیا، اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ

بیروت (اے ایف پی) شام کے صوبے دیر الزور کے شہر صدیق میں داعش کے جنگجوئوں نے ہم جنس پرستی کے الزام میں 2 نوجوانوں کو سنگسار کردیا۔ سیرئین آبزرویٹری کے مطابق داعش کے جنگجوئوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دونوں کی اخلاق باختہ موبائل فون پر بنی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔ دونوں کی عمریں 20 اور 18 برس بتائی جاتی ہیں۔ داعش کی جانب سے ہم جنس پرستی میں ملوث افراد کو سزا کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن