سیاسی مفادات نے بھائیوں کو آمنے سامنے کھڑا کردیا، محمد زبیر نے جہانگیر ترین پر الزامات لگائے، اسد عمر صفائی پیش کرنے لگے
اسلام آباد (آئی این پی) سیاسی مفادات اور قیادت کو رام کرنے کے شوق نے سگے بھائیوں کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا، نجکاری کمشن کے چیئرمین محمد زبیر کی جانب سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین پر لگائے جانے والے الزامات کی صفائی دینے کیلئے نجی ٹی وی چینل پر ان کے سگے بھائی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بیٹھ گئے۔