لاہور میں داعش کا لٹریچر ’’عثمان عبدالجلیل‘‘ نے لکھا، تقسیم کیا: پولیس
لاہور (نامہ نگار) پولیس نے کہا ہے کہ لاہور میں داعش کا لٹریچر عثمان عبدالجلیل نامی شخص نے تحریر اور تقسیم کیا۔ کتابچے میں ابوبکر البغدادی کو داعش کا امیر بتایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ اوز کو کتابچے کی تقسیم رکوانے اور تقسیم کاروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔