• news

فیصل آباد: مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار، شہری ٹوٹ پڑے، گتھم گتھا

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کو مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی اور شہری آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ہیلمٹوں پر ٹوٹ پڑے۔ دو گھنٹے سے لائنوں میں کھڑے شہریوں نے منٹوں میں ہیلمٹوں کا صفایا کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چناب چوک میں تقریب 11 بجے شروع ہونا تھی لیکن مفت کے چکر میں صبح 9 بجے ہی لائنیں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس نے ابھی دو تین ہیلمٹ ہی تقسیم کیے تھے کہ دو گھنٹے سے لائن میں لگے شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور ہیلمٹوں پر ایسے ٹوٹے جیسے بھوکا کھانے پر ٹوٹ پڑتا ہے۔ کئی شہری دو، دو ہیلمٹ اٹھا کر رفوچکر ہو گئے لیکن ہیلمٹ چھیننے کی کوشش میں شہری گتھم گتھا ہو گئے۔ ہیلمٹ اٹھانے میں ٹریفک وارڈن بھی پیچھے نہ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن