جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹائون کے مدعی کے بیان قلمبند نہ کرانے پر لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی
لاہور (این این آئی) سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے مقدمے کے مدعی کی طرف سے نوٹسز کے باوجود بیان قلمبند کرانے کیلئے پیش نہ ہونے پر لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔ ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن جواد حامد کو بیان ریکارڈ نہ کرانے کے حوالے سے تحریری جواب داخل کرنے کیلئے لکھ دیا گیا۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے اجلاس میں نوٹس کے باوجود مقدمے کے مدعی جواد حامد بیان قلمبند کرانے کیلئے پیش نہ ہوئے۔