• news

کابل : دھماکہ‘7 افغان فوجی زخمی‘ڈپلومیٹک کوارٹرز پر دستی بم حملہ

کابل+نیویارک (رائٹرز+این این آئی) کابل میں بس کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 7 افغان فوجی زخمی ہو گئے۔ ادھر ڈپلومیٹک کوارٹرز میں گرنیڈ پھٹنے سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اقوام متحدہ نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں والی بال ٹورنامنٹ میں خودکش حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ خونریز حملے تمام انسان دوستانہ قوانین کی خلاف ورزی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نیکلس ہیثم نے دوروزقبل صوبہ پکتیکا کے ایک کھیل کے میدان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا۔ ادھر 2015ء میں افغانستان میں عسکر کارروائیاں جاری رکھنے کے اعلان کے بعد امریکہ مزید سینکڑوں فوجی یہاں تعینات رکھنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن