• news

شام اور عراق میں بمباری: 45 شہری‘ داعش کے 20 جنگجو ہلاک

واشنگٹن( اے ایف پی +اے این این)شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی اور اتحادی ممالک نے بمباری ،20جنگجو‘45 شہری ہلاک  جبکہ 33سے زائد زخمی ہوگئے، اس دوران داعش کے اہم ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک گزشتہ چار روز میں داعش کے خلاف چوبیس فضائی حملے کیے ہیں،  طیاروں نے شام میں 9 جبکہ عراق میں 15 بار داعش جنگجوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شام کے شہر رقا میںداعش کے ٹھکانوں پر طیاروں کی بمباری میں45 شہری مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن