• news

سپریم کورٹ بار کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کیخلاف دائر درخواست 26 نومبر تک ملتوی کردی۔ بار کے سابق صدارتی امیدوار عبدالستار خان کی جانب سے انتخابات 2014ء کے نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ ہم درخواست گزار کو مزید وقت دیتے ہیں کہ وہ بار ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق معاملات افہام و تفہیم سے حل کرے۔ عدالت نے مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن