کچلاک میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم ایف سی کا کرنل اور میجر جاں بحق
کوئٹہ(اے پی پی )کچلاک میں تیزرفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایف سی کا کرنل اور میجرجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کچلاک کے قریب کوئٹہ چمن شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایف سی کرنل شکیل اور میجر یاسر سلطان جاں بحق ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے نعشوں کو قبضے میں لیکر فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔