• news

اتفاق فائونڈری ہماری نادہندہ نہیں، ریفرنس واپس لیا جائے: صدر نیشنل بینک کا نیب کو خط

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل بینک نے  قومی احتساب بیورو (نیب) سے کہا ہے کہ اتفاق فائونڈری  ہماری نادہندہ نہیں، اس کیخلاف نیشنل بنک کی نادہندہ ہونے کا ریفرنس واپس لیا جائے۔ بینک ریکارڈ  کے مطابق  اتفاق فائونڈری نادہندہ نہیں۔ بدھ کو  نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل بینک نے نیب کو خط لکھا ہے کہ اتفاق فائونڈری کے خلاف دائر ریفرنس واپس لیا جائے، یہ تمام بینکوں کے قرضے واپس کرچکی ہے اور بینک ریکارڈ میں اتفاق فائونڈری نادہندہ نہیں۔ یاد رہے احتساب عدالت راولپنڈی میں 2001ء میں اتفاق فائونڈری کیخلاف ریفرنس دائر ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن