• news

ملتان کے چلڈرن کمپلیکس میں سہولتوں کا فقدان، روزانہ 5 سے 7 بچے دم توڑنے لگے

ملتان (آئی این پی) سرگودھا میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے درجنوں بچوں کی اموات کے بعد ملتان چلڈرن کمپلیکس میں بھی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے روزانہ 5 سے 7 بچے جاں بحق ہونے لگے، ایم ایس چلڈرن کمپلیکس کے مطابق چلڈرن کمپلیکس جنوبی پنجاب میں بچوں کا واحد ہسپتال ہے، اس ہسپتال میں تین صوبوں سے مریض آتے ہیں، روزانہ 5 سے7بچوں کی اموات ہوتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے بعد اب ملتان چلڈرن کمپلیکس میں بھی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے روزانہ 5 سے7بچے جاں بحق ہونے لگے ہیں۔ ایم ایس چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر رضا نے کہا ہے کہ چلڈرن کمپلیکس جنوبی پنجاب میں بچوں کا واحد ہسپتال ہے، اس ہسپتال میں تین صوبوں سے مریض آتے ہیں، روزانہ 300سے 400 بچے پیدا ہوتے ہیں ، بچوں کی تعداد کے حوالے سے ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے روزانہ تقریباً 5 سے7بچوں کی اموات ہوتی رہتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن