• news

کراچی میں کانگو وائرس نے پھر سر اٹھا لیا، خاتون اور مرد جاں بحق

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں خطرناک دماغی بخار کانگو وائرس سے خاتون اور مرد دم توڑ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 55 سالہ نورین اور 47 سالہ ماجد دونوں کورنگی  کے رہائشی اور مقامی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس طرح کراچی میں رواں برس کانگو بخار سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ تاہم محکمہ صحت نے اس خطرناک وائرس کے پھیلائو سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔

ای پیپر-دی نیشن