آسیہ کی سزا پر تشویش، پاکستان توہین رسالت قوانین ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے: یورپی پارلیمنٹ
سٹرا سبرگ، فرانس (اے ایف پی) یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ توہین رسالت قوانین ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ ان کے بقول ان قوانین سے عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ نے آسیہ مسیح کو سنائی گئی سزائے موت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے قرارداد میں کہا ہے کہ یہ قوانین ختم کرنے کی غرض سے ان پر پوری طرح نظر ثانی کی جائے۔ اس حوالے سے سزائے موت کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔