فلپ ہیوزگیند سے مرنے والے 7 ویں کرکٹر‘2پاکستانی بھی شامل
سڈنی+نیویارک(سپورٹس ڈیسک+نمائندہ خصوصی) فلپ ہیوزکرکٹ تاریخ میں گیند سے مرنے والے ساتویں کرکٹرہیں، ان سے قبل چھ کھلاڑی اورایک امپائربال لگنے سے ہلاک ہوچکے ہیں جن میں دوپاکستانی کرکٹرزبھی شامل ہیں۔بھارتی بیٹسمین رمن لامبا انیس سواٹھانوے میں ڈھاکہ میں کلب میچ میں فیلڈنگ کے دوران سرپرگیند لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ سترہ دسمبردوہزارتیرہ کوبائیس سالہ پاکستانی کرکٹرذوالفقاربھٹی سینے پر گیند لگنے سے چل بسے، انیس سوانسٹھ میں سترہ سالہ پاکستانی کرکٹرعبدالعزیزبھی سینے پرگیند لگنے کے بعد جانبرنہ ہوسکے۔گزشتہ سال اکتوبرمیں جنوبی افریقی کرکٹرڈیرن رینڈل گیند سرپرلگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ کھیل کے دوران دوانگلش پلئیرآیان فولے اورجارج اسمرزجبکہ امپائرایلکون جینکنزبھی گیند لگنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہارگئے۔