• news

فلپ ہیوز کی موت سے بائونسر ز پر نئی بحث شروع

لاہور (نمائندہ سپورٹس)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آنجہانی فلپ ہیوز کی موت نے کرکٹ میں نئے مباحثہ کو جنم دیا ہے۔ بعض کا خیال کہ باونسرز بیٹسمین کیلئے خطرناک ہے جبکہ بعض نے اسے کھیل کی خوبصورتی قرار دیدیا ۔ ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین برائن لارا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سر پرباونسر لگنے سے شدید چوٹیں لگتی ہیں جس سے پلیئرز کی یاداشت بری طرح متاثر ہوتی ہیں لیکن باونسر فاسٹ بولر کا خاص ہتھیا رہے۔ میرے خیال میں باونسر کو کرکٹ سے ختم کرنے سے کھیل کی خوبصورتی ماند پڑ جائیگی۔سابق آسٹریلوی سپنرشین وارن نے کہا کہ  باونسر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈ میک کولم نے کہا کہ حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن باونسر کوکھیل سے ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن