نثار میں ہمت ہے تو دھرنا ختم کرا کے دکھائیں، اسد عمر کا چیلنج
اسلام آباد (آن لائن) دھرنے کو دھرنی کہنے پر اسد عمر نے چودھری نثار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ میں ہمت ہے تو دھرنا ختم کرا کے دکھائیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کسی ایک عدالت نے بھی دھرنے کو غیر قانونی قرار نہیں دیا، چودھری نثار کو چیلنج کرتا ہوں دھرنی صاف کرنے کی کوشش کرکے دیکھ لیں۔