• news

احتجاج پرامن ہو گا، وزیر داخلہ راستے بند نہ کروائیں: پرویز خٹک

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 30نومبرکا احتجاج پرامن ہوگا، احتجاج   ہمارا آئینی حق ہے، وزیر داخلہ  راستے بند نہ  کرائیں ، مہنگائی بڑھ رہی ہے،گیس اور پانی کے مسائل ہیں، ایک دن آئیگا کہ پریشان حال لوگ خود سڑکوں پر نکلیں گے، عمران  اور تحریک انصاف کیساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، آئین پڑھ لیں، سیاسی کارکن ہوں، جلسے  جلوس  کرتا ہوں، موجودہ حکومت دھاندلی شدہ ہے،  حقائق سامنے لائے جائیں۔ تصادم کا راستہ نہیں اپنانا چاہتے، احتجاج ہماراجمہوری حق ہے، تصادم کی راہ حکومت خود اپنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مال خیبر پی کے گنڈہ پور کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر گفتگو میبں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنے بھی چلیں گے اور جلسے بھی چلیں گے۔ عمران کا پیغام پہنچ چکا ہے۔ ملک کو قرض دار کیا جا رہا ہے۔ 30 نومبر کو لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ پی ٹی آئی جھوٹ بول رہی ہے یا حکومت۔ ہم پرامن ہیں۔ ہماری آزادی کے حق کو نہ چھینیں۔ جلسہ کرنے دیں تاکہ ملک میں انتشار نہ پھیلے۔

ای پیپر-دی نیشن