• news

الیکشن کمشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)  الیکشن کمشن نے بلوچستان میں بلدیاتی  انتخابات کے آئندہ مرحلے  کے شیڈول  کا اعلان کر دیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان  کے مطابق کسان  اور مزدوروں کی مخصوص  نشستوں پر انتخابات 31  دسمبر کو ہوں گے۔ مخصوص  نشستوں کے لئے کاغذات  نامزدگی  کی وصولی 8  اور 9 دسمبر  کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال  12  اور 13  دسمبر کو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن