اثاثوں کی تفصیلات جمع 7 پارلیمنٹرینز کی رکنیت بحال
اسلام آباد(خبرنگار) اثاثوںکے گوشوارے جمع کرانے پر الیکشن کمشن نے 7پارلیمنٹیرینز کی رکنیت بحال کردی ہے، بحال ہونے والوںمیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 44سے منتخب ہونے والے ڈاکٹر صلاح الدین، پی پی 55فیصل آباد کے رانا شعیب ادریس خان، پی پی 250راجن پور کے سردار عاطف حسین خان مزاری، سندھ اسمبلی کے حلقہ 26شہید بے نظیر آباد سے منتخب ہونے والے سید فصیح احمد شاہ، پی ایس 41نواب شاہ کے عزیر احمد جتوئی، پی ایس 88ٹھٹھہ کے اویس مظفر اور سندھ اسمبلی کی مخصوص نشت سے منتخب ہونے والی خیر النساء شامل ہیں۔ دریں اثناء الیکشن کمشن کے اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3پشاور سے منتخب ہونے والے ساجدنواز اور این اے 14 کوہاٹ کے شہریار آفریدی سمیت پنجاب کے 4اور سندھ کے 2اراکین نے تاحال الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔