• news

برطانیہ: انشورنس فراڈ کیس میںباپ بیٹے سمیت 4 پاکستانی نژاد شہریوں کو قید کی سزا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی عدالت نے انشورنس فراڈ کیس میں چار پاکستانی نژاد شہریوں کو قید کی سزا سنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چاروں ملزمان نے دو لاکھ 90 ہزار پائونڈ سے زائد کے انشورنس کلیم میں فراڈ کیا تھا۔ عدالت نے ملک منظور احمد کو ساڑھے تین سال، ملک منظور کے بیٹے ملک مظہر احمد کو بھی ساڑھے تین سال، جمال اکبر کو دو سال اور مسعود احمد کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

ای پیپر-دی نیشن