بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، 9 ماہ کا بچہ وائرس کا شکار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ محکمہ صحت کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کا 9 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوگیا۔ پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 266 اور بلوچستان میں 16 ہوگئی۔