• news

راولپنڈی: منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزا پوری ہونے پر 2 فلپائنی خواتین کو ملک بدر کردیا گیا

راولپنڈی (اے پی اے) راولپنڈی بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزا پوری ہونے کے بعد 2 فلپائنی خواتین کو ملک بدر کر دیا گیا۔ دونوں فلپائنی خواتین نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں 2 سال کی سزا کاٹی۔ واضح رہے کہ دونوں خواتین کو ایک سال قبل منشیات سمگل کرتے ہوئے راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن