اسلام آباد پولیس کا وہاڑی میں اسحاق خاکوانی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ‘ کسی کو گرفتار نہیں کیا
وہاڑی (نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر ریلوے اسحاق خاں خاکوانی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا بلا کسی گرفتاری کے واپس چلی گئی۔ اسحاق خاکوانی کے منیجر نے کہا کہ وہاڑی پولیس ناجائز اور غیر قانونی طریقہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وہاڑی سے 500 سے زائد کارکن دھرنے میں شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو ہراساں کیا ہے نہ گرفتار۔