لیہ کی خاتون ٹیچر کیساتھ اغوا کے بعد زیادتی، ویڈیو دیکھ کر ایک ملزم گرفتار
لیہ (نوائے وقت رپورٹ) لیہ کی نجی سکول کی خاتون ٹیچر کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قصبہ کوٹ سلطان کے سکول کی خاتون ٹیچر کے میڈیا اور پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق چار ملزمان سراج جام، محمد عمر اور دیگر نے اسے سکول سے باہر گاڑی میں اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے ویڈیو کے ذریعے ایک ملزم کو شناخت کر کے حراست میں لے لیا ۔