• news

بھارتی باشندہ مظفر گڑھ سے گرفتار، مستقیم گیارہ روز قبل واہگہ کے راستے پاکستان آیا

مظفر گڑھ (نامہ نگار) ویزے پر نام غلط ہونے کے باعث مظفرگڑھ پولیس نے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی شہری واہگہ کے راستے پاکستان داخل ہوا مگر کسی نے تصدیق کرنا گوارا نہ کیا۔ 11روز بعد بھارتی شہری رپورٹ کرنے تھانے پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ بھارتی ریاست یو پی کے ضلع سہارن پور کا رہائشی 48 سالہ مستقیم ولد غفور گیارہ روز قبل مظفر گڑھ کے علاقے محلہ شاہ والا پہنچا اور اپنے ماموں زاد بھائی عبدالغفار کے گھر رہائش اختیارکی۔

ای پیپر-دی نیشن