• news

شامی فضائیہ کی بمباری انسانوں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے: امریکہ

واشنگٹن (این این آئی+اے ایف پی ) امریکہ نے شامی حکومت کی طرف سے اپنے مخالفین کے خلاف الرقہ میں کی گئی وحشیانہ بمباری اور فضائی کارروائیوں کو انسانوں کو ذبح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔  اس کارروائی کی مذمت کی اور  کہا شام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے کہا کہ اس کارروائی کی خبروں نے خوف زدہ کر دیا ہے۔ شام کے دارالحکومت کے نواحی علاقے میں فوج نے 50 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سیرئین آبزرویٹری کے مطابق مارے جانے والے حزب اللہ کے حمایتی جنگجو تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن