• news

دو تین سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائیگی : شہریار

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس اہم فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی سی بی شہریار احمد خان نے گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اجلاس میں آسٹریلوی کھلاڑی کی المناک موت پر اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں دو عہدوں پر کام کرنے والے افراد کی تعداد 10 تھی جس میں سے تین کے علاوہ باقی کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک عہدے کا خود ہی انتخاب کر لیں جبکہ معین خان، مشتاق احمد اور عائشہ اشعر کو فوری طور پر دہرے عہدوں سے نہیں ہٹایا جا رہا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں اعلان کر دیا جائے گا جس کے ارکان کی تعداد پانچ ہوگی معین خان ہی اس کے سربراہ ہونگے۔ نوید اکرم چیمہ کے حوالے سے کوئی بات کرنا قبل از وقت ہے۔ محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے پہلے ڈومیسٹک میںپرفارم کرنا ہوگا۔ بورڈ نے پانچ سال کا ویژن تیار کرنے جا رہا ہے۔ کینیا کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کے دورہ پر آ رہی ہے۔ ایک دو سال میں دیگر ممالک کی انٹرنیشنل ٹیمیں بھی دورہ کرنا شروع کر دینگی۔ پاکستان سپر لیگ کی نئے سرے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ورلڈ کپ کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں سعید اجمل کا نام شامل ہے حتمی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں کرنا ہے جس میں آئی سی سی رپورٹ کی روشنی میں انہیں شامل کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن